تازہ تر ین

چینی وزیر کے اعزاز میں شہباز شریف کا اہم اقدام

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی، ہے اور رہے گی۔ ہمارے مخالفےن بعض سےاسی عناصر نے ہمےشہ ملک مےں افراتفری پھےلانے کی کوششےں کی ہےں اور اب بھی اےسے مذموم عزائم مےں مصروف ہےں۔ دھرنا گروپ نے ہمےشہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر مےں رکاوٹےں کھڑی کیں۔ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی اور ان عناصر کی ترقی مخالف سےاست پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے، ےہی وجہ ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہےں اور ترقی و خوشحالی کی راہ مےں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام عام انتخابات 2018ءمےں کرےں گے۔ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس مےں تمام اضلاع میں موجود دارالامان کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت لانے کی تجویز کی منظوری دی گئی اور انسداد تشدد مرکز برائے خواتین، ملتان کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان مےںانسداد تشدد مرکز برائے خواتےن موثر انداز مےں کام کررہا ہے۔ پنجاب کے ہر ڈویژن میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس مےںلاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں یہ مراکز فوری طو رپر قائم کرنے کا فیصلہ کےاگےا۔وزیراعلیٰ نے ہداےت کی کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے سیٹلائٹ سینٹرز بھی بنائے جائیں اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ذیلی کمیٹیاں بنا کر پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھائے۔انہوںنے کہا کہ ملتان میں بنایا گیا سینٹر تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔پنجاب حکومت نے ملتان میں تشدد کا شکار خواتین دادرسی کےلئے مرکز قائم کرکے تاریخ ساز کام کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تشدد کا شکار خواتین کو دادرسی کیلئے موثر پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے اور تشدد کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لئے تمام متعلقہ ادارے اتھارٹی کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر خموشاں کی طرز پر قبرستان بنانے کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اتھارٹی کےلئے بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ڈویژن کےساتھ پنجاب کے ہر ضلع میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے لہذا شہر خموشاں کا دائرہ کار بڑھانے کےلئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ بٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی اراضی کی نشاندہی کرکے آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر خموشاں کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے اراضی کی نشاندہی کے کام میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے جھل مگسی میں درگاہ فتح پور شریف میں عرس کے موقع پر دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی جانب سے مقامی ہوٹل مےں چےن کے 68وےں قومی دن اور چےن کے سفےرسن وےڈانگ کے اعزاز مےں الوداعی عشائےہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاک چین دوستی کو فروغ دینے اور سی پیک کے منصوبوں کےلئے گراں قدر خدمات پر چینی سفیر سن ویڈانگ کو خراج تحسین پیش کیا – چین کے سفیر سن ویڈانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میںپیشرفت کی ہے- پاک چین دوستی کے فروغ او رسی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے شہبازشریف نے انتھک محنت سے کام کیا ہے۔ شہبازشریف کا اس حوالے سے عزم او رخدمات نا قابل فراموش ہیں-پاکستان او رچین انتہائی با اعتماد دوست ہیں-چینی صدر کے دورہ اسلام آباد کے بعد تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں-وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہاہے -شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے عظیم خدمات سرانجام دی ہیں-ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 22ماہ میں مکمل ہواہے -توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے -اس منصوبے کو” پنجاب سپیڈ “سے مکمل کیاگیاہے-ہم اسے پاکستان سپیڈ بھی کہتے ہیں-” پنجاب سپیڈ “کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے – چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی قیادت کے ترقیاتی ویژن کا عکاس ہے – دونوںممالک کے معاشی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کردار لائق تحسین ہے- پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کے خلوص ، پیار اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا -آپ نے ہر موقع پر جو پیار ، خلوص اور محبت کا مظاہرہ کیا اسے کبھی بھلا نہیں سکتا -پاک چین تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے آپ نے فعال کردار ادا کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain