تازہ تر ین

کشمیری خواتین کی چُٹیا کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ،مقبوضہ وادی میں شدید احتجاج

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیرقانونی طور پر نظربند کشمیریوں کو بلاجواز طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے دو کشمیری زخمی ہگئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جیل خانہ ایس ایس پریہار نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ جیل نمبر 3 میں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس میں دو کشمیری محمد شفیع اور جاوید احمد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ دونوں کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں تھے تاہم جھگڑے کے دوران انہیں بھی زخم آئے ہیں۔ سپیشل آپریشن گروپ نے صبح قصبے کے سترہ مقامات کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے خواتین کی چُٹیا کاٹنے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کا تحفظ کرنے کےخلاف ضلع اسلام آباد کے علاقے سیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوںنے پیر کی شب علاقے میں ایک خاتون کی چُٹیا کاٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مجرم کو پکڑنے کی کوشش کی توبھارتی فوجی پہنچ گئے اور و ہ اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی سول اور فوجی حکام کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے خواتین پر حملوں کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہے ہیں۔ حریت رہنماﺅںنے کہاکہ بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی موجودگی میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا خواتین میں عدم تحفظ کا احسا س پید اکرنے کی ایک سازش ہے۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور مسلم دینی محاذ نے اپنے الگ الگ بیانات میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دو کشمیری نظربندوں کے زخمی ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ محمد شفیع اور جاوید احمد نامی کشمیر ی قیدیوںکوجیل میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا اگرچہ وہ جھگڑے میں شامل بھی نہیں تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain