Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاشوں سے سچ اگلوانے والی ڈاکٹر روحینہ حسن سے پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات

    By Khabrain Newsاپریل 9, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کئی ہزار پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر روحینہ حسن کی آپ بیتی خاموش لاشوں سے سچ اگلوانے، انسانی نفسیات کی گہرائی اور موت کے بھیانک مناظر کے ساتھ زندہ رہنے کی کہانی ہے۔

    اس طرح کے ڈاکٹرز ایسی لاشوں، جن میں حادثات، قتل اور خودکشی کے واقعات شامل ہیں کا معائنہ کرکے ان کی موت کی اصل وجہ تلاش کرتے ہیں۔

    ایک ایسی ہی معالج کراچی کی معروف ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ حسن بھی ہیں جو قانونی اور فرانزک میڈیسن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

    ان کی خدمات خاص طور پر حساس کیسز، جیسے کہ کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں پوسٹ مارٹم اور میڈیکولیگل رپورٹس تیار کرنے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں۔

    جلی کٹی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ حسن نے ’نکتہ‘ سے بات کرتے ہوئے اپنی ملازمت کے دوران پیش آنے والے دردناک تجربات اور واقعات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہزاروں پوسٹ مارٹم کیے ہیں، اتنے کہ اب ٹھیک سے گنتی بھی یاد نہیں مگر کچھ کیسز ہمارے دلوں کو بھی دہلا دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے کیسز سب سے زیادہ دل دہلا دینے والے ہوتے ہیں۔ مجھے آج بھی ایم اے جناح روڈ پر بم دھماکے کا وہ واقعہ یاد ہے، جہاں ہر طرف لاشیں اور زخمی لوگ تھے۔

    ایک خاتون کی لاش کے سینے پر روٹی رکھی ہوئی تھی، شاید اسے وہ تقسیم کر رہی تھیں۔ جب میں نے وہ روٹی ہٹائی تو ان کے جسم میں ایک بڑا سا سوراخ تھا وہ ایسا منظر ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

    پھر وہ کیس آیا جس میں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی، جس سے بڑی بیٹی حاملہ ہو گئی تھی، جب ہم نے ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو ثابت ہوگیا کہ وہی باپ مجرم تھا، وہ مسلسل انکار کرتا رہا، اپنی بیٹیوں کو ہی بدکردار کہتا رہا مگر اب سچ سامنے آگیا تھا۔

    ماضی کا مشہور زمانہ اسماء نواب کیس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ملزمہ کی مقتولہ ماں کا پوسٹ مارٹم کیا تھا یہ واقعہ کبھی نہیں بھولتا ایک 16 سالہ لڑکی نے اپنے ہی والدین اور بھائی کو قتل کر دیا جب میں نے اس کی ماں کا پوسٹ مارٹم کیا تو گلا کٹا ہوا تھا، میں نے اس لڑکی سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا؟ مگر اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا سوائے خاموشی کے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا کیس بھی آیا جس میں ایک عورت نے اپنے شوہر کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کیے یہاں تک کہ انہیں پکا بھی دیا۔

    جب میں نے اس سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا؟ تو اس نے جواب دیا کہ یہ اسی کے قابل تھا، اس کے ساتھ اس سے بھی برا ہوتا تو مجھے خوشی ہوتی۔

    پھر ایک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، ایک بچی نے مجھے بتایا کہ کیسے اس کے والد نے اسے بچانے کے لیے خود کو گولیوں کے سامنے کر دیا، اس نے بتایا کہ وہ خاموشی سے چھپ کر بیٹھی رہی اور اپنے والد کا خون اپنے اوپر گرتا دیکھتی رہی۔ یہ بات سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے تھے۔

    بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے سانحے کے بارے میں ڈاکٹر روحینہ حسن نے بتایا کہ لاشیں اس قدر جھلس چکی تھیں کہ ان کی پہچان تک ممکن نہیں تھی۔ ہمیں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کرنا پڑی۔

    یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد میں یہ ضرور کہوں گی کہ فارنزک سائنس صرف لاشوں کا معائنہ نہیں، بلکہ انسانیت کے تاریک پہلوؤں کا سامنا کرنا ہے، کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھرتے وہ ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.