کردستان ریجن کے وزیراعظم مسرور بارزانی کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے ان کے ذاتی دفتر کے ساتھ ساتھ کردستان کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا۔
مسرور بارزانی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “لاپرواہ اور ناقابلِ قبول” قرار دیا۔ انہوں نے ان حملوں کو “خطرناک اشتعال انگیزی” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ کردستان ریجن کی سلامتی اور استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے علاقائی حکام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے یا مقامی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے سے نہیں روک سکتے۔

