’’میری خواہش ہے کہ پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہوتا‘‘: نعمان اعجاز
معروف اداکار نعمان اعجاز نے پاکستان کے لیے ایک خوبصورت دعا اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری خواہش ہے کہ پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہوتا۔‘‘
نعمان اعجاز کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، جبکہ مداحوں نے پاکستان کے لیے دیانتدار قیادت، عدل و انصاف، امن اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

