لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن روانگی سے قبل نواز شریف کی ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم نواز کے بھانجے صوبائی وزیر بلال یاسین سے علیحدگی میں ملاقات۔ حمزہ شہباز کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ پر بلال یاسین سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر کو کہا میں اور میرا خاندان باہر جا رہے ہیں تم نے ہمارے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ پارٹی اور حلقوں میں کسی صورت حمزہ شہباز کے پاﺅں نہیں لگنے دینے۔






































