لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عریانی اور فحاشی کیخلاف خبریں گروپ کی مہم میں پہلا بڑا قدم “ اخلاق سوز مناظر پر مبنی فلم نامعلوم افراد 2 پر پابندی لگا دی گئی‘ فلم پر پابندی ریلیز کے ایک ماہ 5 دن بعد لگی‘ خبریں گروپ نے فلم میں بے ہودہ مناظر عکس بند کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ پنجاب سنسر بورڈ کے تمام ارکان بھی تبدیل ہونگے۔ پنجاب سنسر بورڈ فلمیں کس طرح ریلیز کرتا ہے نامعلوم 2 نے سب کا پول کھول دیا ہے۔ زیبا محمد علی بغیر دیکھے ریلیز آرڈر پر دستخط کر دیتی ہیں جبکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنیوالے سنسر بورڈ کیخلاف کارروائی کے سب منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر کو جاری ہونے والے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق فلم’نامعلوم افراد 2 ‘کے خلاف مختلف اور مسلسل شکایات آرہی تھی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم 35 دن پہلے بڑی عید پر یکم ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی، فلم پاکستان کے تمام سینسر بورڈ سے پاس ہوئی اور پھر اس فلم کی سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں نمائش ہوئی۔




































