تازہ تر ین

‘فرد جرم عائد ہونے پر آئی ایم ایف حکام نے ڈار سے ملنے سے انکار کر دیا’

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات دیکھنا 20 کروڑ عوام کا حق ہے، ایل این جی معاہدے سے متعلق کوئی ویب سائٹ نہیں تھی، شاہد خاقان سمجھتے تھے کہ معاہدے کی دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچ پائے گا، آئی ایم ایف والوں کو منی لانڈرنگ والا بندہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی کرپشن سے پاک شخص کو عہدوں پر نہیں چاہتے، اسحاق ڈار پر فرد جرم لگنے پر آئی ایم ایف نے کہا کہ آنے کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم کے پاس نیا وزیر خزانہ لانے کے لئے صرف 10 دن ہیں، سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ چیلنج کرنے کیلئے مجھے چوٹی کے دو تین وکیلوں کی ضرورت ہے، اسے جلد چیلنج کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے کی پابند ہے، آرٹیکل 190 کے تحت فوج سپریم کورٹ کے تابع ہے، آج کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہے، اب فوج میں کوئی جنرل بٹ نہیں، نواز شریف کو لیبیا اور شام والا ایجنڈا دیا گیا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے کے معاملے پر کس نے غلطی کی، اگلے ہفتے ثبوت کیساتھ بتاؤں گا، شاہد خاقان جس دن مرضی کسی بھی چینل پر مناظرے کیلئے آ جائیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پانامہ میں جس کا بھی نام آیا، سب کا احتساب ہونا چاہئے، پوری قوم جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ آئین کے مطابق ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain