اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اراکین بوکھلا گئے ہیں، شریف برادران30 سال سے حکمرانی کررہے ہیں اور کہتے پھرتے ہیں مجھے کیوں نکالا، تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ سب سازش ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ آپ جو بھی ہوں ریاست کا اس سے تعلق نہیں، کیپٹن(ر) صفدر کہتے ہیں اقلیتوں کو نکال دیں، روز گار واپس لے لیں جسٹس(ر) بھگوان داس اگر معاہدہ کرلیتے تو منتقل ہوجاتے کیپٹن(ر) صفدر کے بیانات نواز شریف کی پالیسی ہیں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سپہ سالار ہو کر فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہے ہیں بدھ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے رابطے رکھنے والے افراد کی لسٹ میں ظاہر کرنا قابل اعتراض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو اس لسٹ کے سچے یا جھوٹے ہونے کی تحقیقات کرے۔ بند کمرے میں کام کرنے والی کسی کمیٹی پر یقین نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لسٹ میں ہمارے ملک کے وزیر قانون کا نام بھی موجود ہے۔ جو کہ میری نظر میں قطعاً ایسے شخص نہیں جو دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر آئی بی کی طرف سے جاری کی گئی اس لسٹ کو اپنے پروگرام میں ہونے کے جرم میں ارشد شریف پر مقدمے کے اندراج کی مشترکہ الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی کی رپورٹ واپس لینے یا اس سے انکار کرنے کے عمل پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم اس موع پر ارشد شریف کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بنیادی طور پر شریف اور قابل بھروسہ صحافی ہیں۔