اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا۔ آرمی چیف اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یہ لوگ عیسائیوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور اپنے بچے بھی ادھر پڑھاتے ہیں۔ عیسائیوں اور احمدیوں کو گالیاں دینے والے لندن میں گھر والوں کا علاج بھی کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں آزمائش میں ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ نبرد آزما ہوں۔ اعتزازاحسن نے کاکہنا تھا کہ فوج اسلام کے دفاع کی جنگ لڑرہی ہے، اسے متنازعہ بنانا احمقانہ ہے۔ نئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب محنتی اور قانون کو جاننے والے ہیں۔ انہیں ان سے کچھ زیادہ توقعات تو نہیں کیونکہ وہ ماضی میں بھی دباﺅ کا مقابلہ نہیں کرسکے لیکن اگر جاوید اقبال اسے زندگی کی آخری اننگز سمجھ کرکھیلیں تو توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔