تازہ تر ین

جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کے نام وزیراعلی کا اہم پیغام

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین نواز کی رہائش گاہ ننکانہ صاحب گئے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کیپٹن حسنین نواز کے والدےن اوردےگر اہل خانہ سے ملاقات کی اوروطن عزیز پر اپنی قیمتی جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حسنین نواز کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے شہیدکےپٹن حسنےن نواز کی عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی ہے۔آپ کا بےٹا عظےم پاکستانی ہے ا ور آپ کے بیٹے نے اپنا آج اس ملک کے کل پر قربان کیا ہے اور اس لازوال قربانی پر ہم سب کو فخر ہے اور آپ عظےم والدےن ہےں،آپ کے بےٹے نے شہادت کا بلند رتبہ پاےا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید کیپٹن حسنین نواز پوری قوم کا ہیرو ہے اور قوم کو پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے شہید کیپٹن حسنین نواز جیسے سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی کی مٹی شہید کیپٹن حسنین نواز جیسے بہادر آفیسر کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔شہید کیپٹن نے وطن پر جان نچھاور کی اور ہم شہید کیپٹن حسنین نواز کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ جھوٹ اوربے بنےاد الزامات کی سےاست پہلے کامےاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی ۔21کروڑعوام ہرموقع پر ےوٹرن لےنے کے عالمی رےکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے ہےں۔ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لےتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ عوام جان چکے ہےں کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ان کی ترقی کا مخالف ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈاو¿ن کے شوقےن گروپ کو اپنے منفی روےوں کو بدل لےنا چاہےے کےونکہ تبدےلی صرف نعروں ےا تقرےروں سے نہےں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اور پاکستان کے عوام کوکھوکھلے نعروں سے نہےں دھوکہ دےاجاسکتا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ عام انتخابات مےں بھی مسلم لےگ(ن) کی خدمت ،دےانت، امانت اورشفافےت کی سےاست کامےاب ہوگی۔انہوںنے کہاکہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےں ۔ وزےراعلیٰ نے ان خےالات کا اظہار اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ سے ملاقات کرنےوالوں مےں اراکےن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسےن،ملک شاکر بشےر اعوان،صاحبزادہ فےض الحسن اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوﺅ (Ms. Elizabeth Kennedy Trudeau) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف شاعر، ادیب و کالم نگار ابن انشاءمرحوم کے صاحبزادے رومی انشاءکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain