اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا۔تاہم مزید سماعت کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔