کراچی (ویب ڈسک)کے علاقے رئیس گوٹھ میں انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پررینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں انصارالشریعہ کے امیرسمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جن میں سے 2 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے، اس گروہ کے سرغنہ کا نام شہر یارالدین عرف ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی تھا۔ یہ انصار الشریعہ کا امیراور تمام دہشتگردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جب کہ دوسرا دہشت گرد ارسلان بیگ انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔