لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن، آپریشن کے بعد چوہدری نثار اپنے دوست کے ہم قدم گاڑی خودچلا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی بائیں آنکھ میں موتیا تھا، جسکے آپریشن کے لیے شہباز شریف شام چھ بجے گلبرگ کے ریٹینا دی آئی کلینک پہنچے ان کے ساتھ انکے دوست چوہدری نثار بھی تھے جو اپنی گاڑی خود چلا کر آئے تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران چوہدری نثار باہر موجود رہے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ کا ہاتھ پکڑ کر خود گاڑی میں بٹھایا اور گاڑی خود چلا کر گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید نے بھی آپریشن کی تصدیق کر دی ہے لیکن مزید بتانے سے انکار کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پندرہ دن پہلے وزیر اعلیٰ کی دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا اور آج انکی بائیں آنکھ کا آپریشن ہو جو کہ کامیاب ہوگیا۔