تازہ تر ین

بلاول کا عمران خان کو قلندر کے مزار جانے کی اجازت نہ دینے کا نوٹس

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو لال شہباز قلندر کی مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے حکومت سندہ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گو کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران میڈیا کے روبرو یہ وضاحت کر چکے ہیں کہ عمران خان نے اپنے مسلحہ پرائیویٹ گارڈز کے ساتھ دربار کے اندر جانا چاہا تو درگاہ کے رکھوالوں نے انہیں ایسا کرنے سے روکا جبکہ عمران خان کیے دیگر رفقا کو ان کے گارڈز کے بغیر اندر جانے کی اجازت دی گئی اور انہوں نے مزار کے اندار داخل ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ہدایت کی کہ مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیا اکرام کی درگاہوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے اور انہیں سیاسی مقاصد اور پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain