تازہ تر ین

نوجوان اغوا، نقدی موبائل چھین کر ۸ گھنٹے تشدد

لودھراں( نامہ نگار) بہاولپور سے واپسی پر نوجوان کو دن دھاڑے اغواءکرلیا گیا،8 گھنٹے قیدو تشدد میںرکھنے
باقی صفحہ12بقیہ نمبر16

کے بعد نقد رقم، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین لئے، مقامی پولیس اغواءکاران کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں، اغواءکاران کو گرفتار کرنےکی بجائے بازیابی کے بعد محمد بلال کو ہی24 گھنٹے حوالات میں محبوس رکھا، خبریں لودھراں کی مداخلت پر مظلوم کی تھانے سے رہائی اغواءکاران کو مقامی سیاستدان کی پشت پناہی حاصل۔ تفصیل کے مطابق خبریں ہیلپ لائن پر مدد کیلئے کال کرنے پر جب خبریں” نامہ نگار“ ٹیم مظلوم کے پاس پہنچی تو مظلوم محمد بلال کے بھائی محمد اسماعیل اور محمد اقبال نے بتایا کہ انکا بھائی محمد بلال اپنے دوست فوجی غلام یٰسین کے ہمراہ21 اکتوبر2017ءکودوپہر 1 بجے بہاولپور سے جلہ آرائیں اپنے دوست فوجی غلام یٰسین کے گھر موٹر سائیکل نمبریMNL-2361 پرآرہا تھاکہ راستے میں جب وہ اڈہ جلال آباد سے تھوڑا پیچھے اور جال و الا سے آگے درمیانی راستے پر پہنچے تو اچانک پیچھے سے آنے والی گاڑی کیری ڈبہ کلر سفید اورXLI کلر گولڈن آئیںاور اچانک انہیں روک لیا اور روکتے ہی گاڑیوں میںسے8 سے9 مسلح افراد اترے اور اترتے ہی موٹر سائیکل روک کر میرے بھائی محمد بلال کو اتار کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور میرے بھائی کے ساتھی فوجی غلام یٰسین ولد محمد شفیع نے چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے پستول دکھا کر پیچھے ہٹا دیا اور پھر میرے بھائی محمد بلال کوXLI کار میں ڈال کر گیلے وال روڈ کی طرف نا معلوم مقام پر لے گئے، کچھ دیر بعد ہی نذیرشجراولد محمد حسین سکنہ چک نمبر48 ایم لودھراں نے میرے بھائی محمد اقبال کے موبائل نمبر 0347-3415621 سے موبائل نمبر0344-8511133 پرکال کی اور اس کے بعد موبائل نمبر0340-6812206 سے موبائل نمبر0344-8511133 سے عارف عرف مکھنا ولد اللہ ڈتہ کی کال آئی اور کہا کہ تم نے ہماری عورت رقیہ بی بی کو تمہارے بھائی محمد بلال نے اغواءکیا تھا اب عورت واپس کرجاو¿ یا5 لاکھ روپے بھتہ دو اور اپنے بھائی محمد بلال کو لے جاو¿اوربرادرم محمد بلال کی بھی ہم سے فون پر بات کروائی جس میں وہ کراہ رہا تھا اور مجھے بچاو¿کی آوازیں لگارہاتھا جبکہ ہمارایا ہمارے بھائی کاعورت رقیہ بی بی جو کہ دارلامان بہاولپورمیں اپنی مرضی سے رہ رہی ہے کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے، جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی اور شور ووایلا پر تقریباً8 گھنٹے ہمارے بھائی محمد بلال کو قید و تشدد میں رکھنے کے بعد شوکت نامی شخص کے حوالے کردیا جہاں سے میرے بھائی کو بازیاب کروایا گیا،اغوا کاروںکو کیونکہ سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اس لئے پولیس نے بھی انکے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور میرے مظلوم بھائی محمد بلال کو چھوڑنے کی بجائے اور تشدد کا میڈیکل کروانے کی بجائے حوالات میں24 گھنٹے محبوس کئے رکھا، جس پر ہم نے خبریں ہیلپ لائن پر کال کی اور خبریں” نامہ نگار“ ٹیم ہماری مدد کیلئے پہنچی جنہوں نے میرے بھائی مظلوم محمد بلال کو پولیس کی قید سے آزاد کروایا آزاد کروانے کے بعد میرے برادرم محمد بلال نے” خبریں“ کو بتایا کہ اغوا کاران نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے کہا گیا کہ تم عورت کو اغواءکرنا تسلیم کردیا اس کے بدلے ہمیں5 لاکھ بھتہ دو اور میری جیب میں موجود مبلغ2 لاکھ50 ہزار روپے جو کہ میں کپاس فروخت کرکے آرہا تھا ایک عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون نوکیا بھی چھین لئے اورمجھے ذخیرہ جنگل میں8 گھنٹے قید کرکے رکھا گیا اور بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے اورکسی کی فون کال آنے پر مجھے اپنے علاقے کے زمیندار شوکت کے حوالے کردیا جس سے مجھے مقامی پولیس تھانہ گیلے وا ل نے بازیاب کروایا اور تمام تفصیل میں نے تفتیشی کو بتائی مگر اس نے انکے خلاف کوئی کارروائی نہ کی بلکہ اغوا کاران کو گرفتارکرنے کی بجائے مجھے ہی حوالات بند کردیا، میرے ملزمان کو مکمل مقامی سیاستدان کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی بناءپر مقامی پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ہماری” خبریں ہیلپ لائن“ کے توسط سے اعلیٰ حکام اورDPO لودھراں سے اپیل ہے کہ ہمارے بھائی محمد بلال کو اغواءکرنے والے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیںکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس بارے میں جبSHO گیلے وال مہر محبوب سے پوچھا گیاتوانہوں نے اپنے مو¿قف میں کہا کہ میں آج چھٹی پر ہوںمحمد بلال کو” خبریں“ کو دے رہا ہوں اور کل آکر مکمل کارروائی کروں گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain