تازہ تر ین

منگلا ڈیم پاور ہاﺅس بند، پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کا بند کرنے کا حکم دے دیا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مزیدلوڈشیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاور ہاﺅس کو ارسا کی جانب سے پانی کی فراہمی نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔ کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث منگلا ڈیم کے پاور ہاوس نے کام بند کردیا۔پاکستان کی تاریخ میں دوسری بارمنگلاڈیم کے پاورہاوس کوبندکرناپڑا جس کی وجہ سے ملک میں مزید لوڈشیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیاہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ارسا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا ڈیم سے مزید پانی نہ دیاجائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain