پاکپتن (ملک محمد علی سے )جنسی ہوس پوری نہ ہونے پر مدرسہ کے مہتم کے اوباش بےٹے کا کمسن لڑکے پر بے رحمانہ تشدد ، رےڑھ کی ہڈی متاثر ہونے سے نچلا دھڑ ا مفلوج ہو گےا ، تھانہ رنگ شاہ پولےس نے مقدمہ تو درج کر لےا لےکن مبےنہ طور پر ملزم کے ورثاءسے ساز باز ہو کر انصاف کا گلہ گھونٹ دےا ، ملزم ضمانت پر آزاد ہو گےا ، لڑکے کے والدےن کی وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف ، آئی جی پولےس پنجاب، اور چےف جسٹس لاہور ہائےکورٹ سے انصاف کی فراہمی کی اپےل ، تفصےلات کے مطابق چک نمبر3ای بی مراد چشتی تحصےل و ضلع پاکپتن کے رہائشی عبدالرحمن اور اس کی اہلےہ شازےہ نے بتاےا ہے کہ انہوں نے اپنے بےٹے( ق)کو جو 13سال کا ہے تےن سال قبل چک نمبر11ای بی ،قاری سعےد احمد کے مدرسہ مےں حافظ قرآن بنانے کے لےے داخل کر ا دےا اور وہاں قاری صاحب کے بےٹے شاہد سعےد نے قمر زمان پر بری نظر رکھ لی اور وہ اسے مسلسل تنگ کرنے لگا لےکن جب (ق) نے شاہد کی جنسی خواہش کو پورا نہ کےا تو اس نے قمر زمان پر سوٹی سے کمر کے پےچھے اور گردن پر بے رحمانہ تشدد کےا جس کے باعث قمر زمان مدرسہ مےں گر گےا ، اطلاع ملنے پر وہ (ق) کو وہاں سے اُٹھا کر لائے اور علاج کرواےا ، دو آپرےشن بھی کروائے مگر (ق) کا نچلا دھڑ ا مکمل طور پر مفلوج ہے ، بلکہ قمر کے نےچے بننے والا زخم تازہ ہے جو ٹھےک ہی نہےں ہو رہا ، شاہد سعےد کے خلاف قانونی کاروائی کی کوششےں کےں تو با اثر لوگ قانونی کاروائی کی راہ مےں رکاوٹ بن گئے اور اللہ اللہ کر ڈی پی او کی ہداےت پر تھانہ رنگشاہ پولےس نے با اثر ملزم شاہد سعےد کے خلاف مقدمہ تو درج کر لےا لےکن ملزم پارٹی سے ساز باز ہو کر انصاف ہی فراہم نہےں کےا ، اور ملزم ضمانت پر آزاد ہو گےا ، عبدالرحمن اور اس کی اہلےہ نے اپنے دےگر بچوں کے ہمراہ روتے ہوئے بتاےا کہ اُن کی چار بےٹےاں ہےں اور قمر زمان اکلوتا بےٹا ہے (ق)انتہائی زہےن بچہ ہے جس کے باعث اس کو حافظ قرآن بنانے کا فےصلہ کےا لےکن انہےں کےا پتہ تھا کہ اُن کے اکلوتے بےٹے کے ساتھ اتبا بڑا ظلم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اُ ن کے پاس تو علاج کے لےے اب تو پےسے بھی نہےں رہے تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف ، بحرےہ ٹاﺅ ن کے مالک ملک رےاض ےا دےگر درد دل رکھنے والے انسان اُس کے بےٹے کا علاج کروا دےں سدا دعائےں دےں گے، عبدالرحمن اور اس کی بےوی شازےہ بی بی نے وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف ، آئی جی پولےس پنجاب کےپٹن (ر) عارف نواز اور چےف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سےد منصور علی شاہ سے اپےل کی ہے کہ اُ س کے بےٹے کے ساتھ ہونے والے ظلم پر انہےں انصاف فراہم کرےں اور با اثر ملزم کو انصاف کے کٹہرے مےں کھڑا کرےں۔





































