لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) میں پارٹی اختلافات عروج پر پہنچ گئے۔ ارکان اسمبلی نے سیاسی مستقبل کیلئے ہاتھ پاﺅں مارنا شروع کردیئے۔ ق لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی اختلافات سے پریشان 70 کے قریب ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں جو نوازشریف کے دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے انتظار میں ہیں جس کے بعد وہ واضح حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
