لاہور (ویب ڈسک) لاہور میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک میں شرکت کی ہے۔ خصوصی بیٹھک میں وزیراعظم سمیت شہباز شریف، حمزہ شہباز، میر ظفر اللہ جمالی اور ریاض پیرزادہ نے شرکت کی ہے۔ اس دوران کئی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔
