تازہ تر ین

بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے، شہبازشریف

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لیپا سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم بہادر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain