تازہ تر ین

بچوں سے زیادتی ،عریاں تصاویر بنانیوالے ہوجائیں ہوشیار ،شکنجہ تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی نے بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ قومی اسمبلی کا اجلاس رانا شمیم احمدکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پاک فوج‘ پولیس، ایف سی کی شہادتوں اور جھل مگسی میں واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بچوں کی نوکری کے حوالے سے قانون بل پر غورکیا گیا۔ کم عمر بچوں کی نوکری کے بارے قانون کی تجویز شازیہ مری رکن قومی اسمبلی نے پیش کی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں بچوں کی ملازمت کے بارے 73 قوانین پہلے سے موجود ہیں۔ ہم اس بارے میں جامع قانون بنا رہے ہیں۔ چاروں صوبوں میں بچوں کی ملازمت کے بارے قانون موجود ہے مگر وفاق میں نہیں۔ شازیہ مری کے مطابق یہ کوئی انوکھا بل نہیں ایک جامع قانون ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ابھی تک اس بل پر کارروائی نہیں ہوئی۔ اس بارے میں وزارت قانون کو کوئی اعتراض نہیں۔ ارکان اسمبلی شیر اکبر خان‘ یوسف تالپور‘ نعیمہ کشور اور سلمان بلوچ نے شازیہ مری کے بل کی حمایت کی‘ بعدازاں حکومت کی حمایت کے بعد کمیٹی نے شازیہ مری کا بچوںکی ملازمت کے بارے بل اکثریت سے منظور کر لیا۔ شازیہ مری کا بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں ایم این اے مسرت زیب کا بچوں کی عریاں تصویر لینے اور زیادتی کے بارے سزا میں اضافے کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔ بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بچوں سے زیادتی اور ان کی عریاں تصاویر لینا اب جرم ہو گا۔ بچوں کی عریاں تصاویر بنانے والوں اور زیادتی کرنے والوں کو 14سال سے بیس تک کی قید اور جرمانہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain