اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شکوے کا اظہار کیا ہے کہ کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوسکا۔ریحام خان کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام دیوسائیمیں گاڑی ڈرائیو کر رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں پر وعدہ توڑنے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ کسی نے انہیں دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وفا نہ کیا،اس لیے اب میں اپنی تعطیلات منانے خود اکیلی یہاں چلی آئی ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ دیوسائی خوب صورت پھولوں سے بھرا ہے، یہاں 400 سے زائد اقسام کے پھول پیدا ہوتے ہیں۔





































