تازہ تر ین

پاکستان میں سکھوں کی موجیں ختم ،اہم پابندی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سکھ برادری کی شادیاں قانونی طور پر رجسٹرڈڈ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جو سکھ برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرے گا۔ دنیا میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں لیکن سکھ واحد مذہب ہے جن کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ پنجاب اسمبلی واحد قانون ساز ادارہ بن گئی ہے جہاں سکھ برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کے لئے قانون سازی کا عمل شروع کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے سکھ رکن سردار رمیش سنگھ روڑا نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ میرج ایکٹ کا مسودہ قانون ایوان میں پیش کیا۔ بھارت میں بھی سکھوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کے لئے کوئی ایکٹ نہیں۔ سکھ برادری وہاں اپنی شادیاں ہندو ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کراتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain