اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نسعودی عرب میں جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کی بڑی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے کہا کہ ”بہتر ہوگا کہ آپ انتشار پھیلانا بند کریں“ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے سعودیہ کے نچلی سطح کے حکام نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار کی بیرون ملک جائیدادیں ضبط ہونا شروع ہوگئیں۔ اسی طرح شریف خاندان اور آصف زرداری کی بھی بےشمار جائیدادیں ضبط ہو جائینگی۔ آپریشن کسی ایک سیاسی جماعت کےخلاف نہیں بلکہ ملک میں ناسور کی طرح پھیلی کرپشن کےخلاف ہو رہا ہے۔ اکرم شیخ، عرفان صدیقی، نجم سیٹھی، جگنو محسن، فواد حسن فواد نے ملکر نواز شریف کو ”ماموں“ بنایا اور اربوں روپے کمالئے۔ نواز شریف کے تمام رفقاء”اسلام“ قبول کر چکے ہیں۔ مریم نواز کا صبح پیغام آیا کہ کارکن تیار رہیں، اور شام کو کہا کہ میں نے ایسی بات نہیں کہی، یعنی انہوں نے بھی ”اسلام“ قبول کر لیا ہے۔ آصف زرداری کو مشورہ ہے کہ نئے کور کمانڈر لاہور کے کرپشن، قبضہ کی زمینوں اور بدمعاشیہ بارے خیالات جان لیں اور فوری علاج کےلئے کسی دور دراز ملک چلے جائیں۔ نواز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں جنرل(ر) راحیل شریف سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں اس کا بندوبست کیا جائے۔ سفارتخانے نے رابطہ کیا تو جنرل (ر)راحیل شریف کی مصروفیات کا شیڈول ایسا تھا کہ ملاقات کا وقت نہ دیا جاسکا۔ باقر نجفی رپورٹ اور حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے جس کے بعد شہباز شریف کےلئے بھی مسائل کھڑے ہو جائینگے۔ الیکشن کمیشن نے گلالئی کیس میں 18 ویں ترمیم کی شق کو ہوا میں اڑا دیا جس پر ابھی تو ن لیگ خوش ہو رہی ہے بعد میں روئے گی۔





































