تازہ تر ین

پچھلے الیکشن میں ہاتھ بندھے تھے آئندہ مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دوں گا

لاہور(خبر نگار)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں،منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے، گذشتہ انتخابات میں مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا تھا، دھاندلی کا سوچنے والے یہ ذہن نکال دیں کہ مینڈیٹ چوری کر سکیں گے، میں اور بلاول بھٹو زرداری ہر حلقے میں خود جائیں گے، اب بلاولبھٹو انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور میں خود انتخابی عمل کی نگرانی کروں گا۔ یہ باتیں سابق صدر آصف علی زرداری نے فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا تھا، بلاول بھٹو بھی اپنی تعلیم کی وجہ سے انتخابی مہم کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے، فیصل آباد کی ٹیکسٹائیل کی صنعت کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی، زرعی شعبے کو (ن) حکومت نے کہیں کا نہیں چھوڑا ، ہم اقتدار میں آکر ٹیکسٹائیل کی صنعت کو بحال کریں گے اور کسانوں اور زرعی شعبے کو پی پی پی حکومت دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کرےگی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے تاہم اگلے الیکشن میں تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کروں گا،میرے ساتھ اس پورے پراسس میں بلاول بھٹو بھی شامل ہوں گے،ہم اس بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات میں ہم منشورکےساتھ میدان میں اترینگے، نوازشریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کو کہیں کانہیں چھوڑا۔آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ فیصل آبادمیں ٹیکسٹائل صنعت کی کمرتوڑکررکھ دی گئی، اقتدارمیں آکرٹیکسٹائل کی صنعت بحال کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain