تازہ تر ین

ریفرنسز اکٹھے کر کے ایک ہی فرد جرم لگائی جائے، نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسز کو یکجاکرنے کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے تینوں ریفرنسز پر چارج شیٹ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے
کہا ہے کہ احتساب عدالت کو کارروائی سے نہیں روک سکتے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کے ذریعے احتساب عدالت کے 19 اکتوبرکے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے 3ریفرنسز میں الگ الگ فرد جرم کی گئی جو کہ خلاف قانون ہے، تینوں مقدمات کی نوعیت، گواہ ، الزامات ایک جیسے ہیں ۔درخواست میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ آئین میں فئیرٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے تینوں ریفرنسزکویکجا کرکے فرد جرم عائد کی جائے ،اس وقت تک احتساب عدالت کومزید کارروائی سے روکا جائے ۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے ۔احتساب عدالت نے 19اکتوبرکونیب کے 3مختلف ریفرنس میں نوازشریف پرفرد جرم عائد کی تھی اور تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain