اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی ترقی و منصوبہ بندی و داخلہاحسن اقبال نے کہا ہے گوادر کے منصوبوں کا جائزہ لیا ہے اور کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے چینی حکام پر زور دیا ہے، آئندہ ماہ گوادر میں 330 میگا واٹ منصوبے کی گراونڈ بریکنگ وزیر اعظم کریں گے جب کہ گرین لائن کا منصوبہ مئی 2018 تک مکمل کر لیں گے، عمران خان کرکٹر بہت اچھے ہیں مگر لیڈر نہیں بن سکتے، کوئی کھلاڑی لیگ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتا اور جب بھی دنیا میں اناڑی سیاست دان آیا ہے وہ ناکام ہوا ہے۔ حکومت چلانا کمپنی یا فوج کا کوئی یونٹ چلانا نہیں ہے، ختم نبوت پرکوئی تنازع اور تقسیم نہیں ہے،جس کا ختم نبوت پر ایمان نہیں وہ مسلمان نہیں ہے جب کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کے مطابق مظاہرہ کرنے کا حق رکھتی ہیں تاہم وفاقی دارالحکومت کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی،مذہبی جماعتوں سے مشاورت کے لیے سعد رفیق، طلال چوہدری اور طارق فضل پر مشتمل کمیٹی بنائی، پاکستان کا جو امن اور معیشت ہے اس پر پاکستان کو سب سے زیادہ تشویش ہے، پاکستان سے بڑھ کر دہشت گردی کا مخالف کوئی نہیں ہے،نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں تاہم جلد پاکستان آئیں گے،85 ملین ملازمتیں چین سے ایشیا اور افریقا منتقل ہو رہی ہیں، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہے۔