تازہ تر ین

محنت کش کے بیٹے کا علاج کرانے مالی معاونت کے احکامات جاری

وہاڑی (رپورٹ: شیخ خالد مسعود ساجد) محنت کش کرخواست پر پنجاب حکومت نے اس کے 7 سالہ بیٹے کے علاج معالجہ اور مالی معاونت کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال لاہور اور کمشنر ملتان سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔ خبریں ہیلپ لائن کو چک نمبر 245/EB گگو منڈی ضلع وہاڑی کے رہائشی محنت کش معراج دین ولد دین محمد نے بذریعہ درخواست بتایا کہ اسکا 7 سالہ بیٹا محمد رمضان ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس سے اسکا جسم پھول جاتا ہے۔ گردوں اور جسم کے پورے حصوں پر درد ہوتا ہے 3 سال سے وہ علاج کروا کر تمام جمع پونجی خرچ کر چکے ہیں اس لیے سرکاری سطح پر علاج اسکی معاونت کیلئے اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو درخواست گزاری جنکی جانب سے چلڈرن ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ چٹھی نمبری DIR/FA/16/0T-47/C(111407)158748مورخہ
8/09/7جبکہ مالی امداد کیلئے کمشنرملتان 118/09/17DIR/FA/CMO/16/0T-47/C(11407)158558
بھیجی گئی مگر آج ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو اسکا باقاعدہ علاج ہوا ہے بلکہ چلڈرن ہسپتال لاہور سے اسے دھکے مار کر نکال دیا گیا ہے کیونکہ ان کے پاس علاج کیلئے پیسے نہ ہیں۔ درخواست نے جعلی حروف میں درخواست پر لکھا کہ کمشنر ملتان میرے بیٹے کی رپورٹ اس وقت بھیجیں گے جب وہ دنیا سے چلا جائےگا؟ جبکہ سیکرٹری سپشلائزرڈ ہیلھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میرے بیٹے کا میڈیکل بورڈ اس وقت قائم کرینگے جب وہ فوت ہو جائے گا؟ ہیلپ لائن کو دی گئی اس درخواست پر خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل ۵ کے چیف ایگزیکٹو جناب ضیا شاہد نے خبریں گروپ کے وہاڑی میں بیوو چیف شیخ خالد مسعود ساجد کو درخواست بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مالی معاونت اور علاج کیلئے دی گئی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اسکی پیروی علاج کو یقینی بنوائیں جس پر شیخ خالد مسعود ساجد نے جب فون کر کے معراجدین سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ محنت کش معراج دین بیٹے کے علاج اور مالی معاونت کی درخواستوں کی پیروی کرتے کرتے خود بیمار ہو گیا جس پر معراج دین کی اہلیہ رضیہ بی بی 7 سالہ بیٹے محمد رمضان کو اس کے تایا سراج دین کے ہمراہ وہاڑی پہنچ گئی جہاں پر خبریں ٹیم کے ہمراہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع وہاڑی کے صدر میاں فہیم اقبال قاضی، ضلعی جنرل سیکرٹری خاتون نوشین ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ارشاد احمد، شوبی خان کے ہمراہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاروق کو تمام تر درخواستوں اور عالج معالجہ کیلئے مشورہ کیا جنہوں نے بتایا کہ فی الحال اس کا علاج وہاڑی شروع کروا دیتے ہیں جب تک سیکرٹری سپیشلائزڈ سنٹر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب اور چلڈرن ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے اسکی اسلیٹس ڈاکٹروں پر مبنی میڈیکل بورڈ فیزیبلٹی علاج کا آغاز نہیں کرتا جس پر انہوں نے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فہیم نعیم نے ٹیسٹ کروا کر باقاعدہ علاج کا آغاز کر دیا۔ خبریں ٹیم نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مالی معاونت کیلئے آئی درخواست کی جانب توجہ دلائی تو درخواست آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج شیخ محمد خرم نے فی الفور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بوریوالہ میں سرخ فیتے کی نذر ہونے والی درخواست پر رپورٹ ڈی سی آفس کو برآمد نہ ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 3 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خبریں کی طرف سے تاوقت علاج باقاعدہ لاہور میں شروع ہوا۔ وہاڑی میں ابتدائی طور پر علاج شروع کرانے، مالی معاونت کی درخواست پر پیروی کرتے ہوئے رضیہ بی بی زوجہ معراج دین اور 7 سالہ محمد رمضان مریض اس کے تایا سراج دین خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد کو جھولیاں اٹھاں کر دعائیں دیں۔ درخواست گزار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے احکامات 7 دن کے اندر رپورٹ علاج کروانے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرنے والے بیوروکریسی کے کل پرزوں سیکرٹری ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل آفیسر سے پوچھ گچھ کریں جنہوں نے پیسے نہ ہونے پر بچے کو علاج کے بغیر دھکے مار کر ہسپتال سے نکال دیا۔ تاکہ آئندہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل ہو سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain