اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وہ دن گذر گئے جب انتخابات میں نتائج چوری کئے جاتے تھے،اب عام انتخابات میں نہ نتائج چوری ہونے دینگے اور نہ آر وز من مانی کر پائیں گے، ایسے لوگ ہمارا کیا مقابلہ کریں گئے جو مچھر سے ڈر جاتےہیں، پیپلز پارٹی کی شاندار تاریخ ہے جیسے پارٹی کی قیادت بہادرہے ویسے ہی کارکن دلیرہیں۔وہ بدھ کوزردای ہاﺅس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار تاریخ ہے جیسے پارٹی کی قیادت بہادرہے ویسے ہی کارکن دلیرہیں،ایسے لوگ ہمارا کیا مقابلہ کریں گئے جو مچھر سے ڈر جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن نہ جیل سے ڈرے نہ پھانسیوں سے گھبرائے اور نہ کبھی آمریت کے سامنے جھکے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ماضی میں ایک شخص مچھر کے کاٹنے پر روتا تھا،آج دوسرا ایک شخص مچھر کے ڈر سے خیبر پختون خوا نہیں جاتا ایسے بزدلہمارا کیسے مقابلہ کریں گے،ہم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ اور مشن کے وارثہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہ جیالے کارکن جیلوں سے ڈرے نہ پھانسیوں سے گھبرائے مچھروں سے ڈرنے والا ہمارا مقابلہ کیا کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ دن گئے جب انتخابات کے نتائج چوری ہوتے تھے ہم نہ نتائج چوری ہونے دیں گے۔





































