تازہ تر ین

بنی گالہ کے 70 سالہ بد کردار کو گدھے پر بٹھانا چاہیے، رانا ثناء

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے پہلے کوئی این آر او کیا نہ ہی اب کر یں
گے ‘اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی پالیسی کسی کی نہیں قومی اداروں کا احترام ہونا چاہئے سب مل کر چلیں گے تو ملک کی بہتری ہوگی ‘ عائشہ گلالہ لئی عمران خان کی تینوں وکٹیں اڑا چکی ہیں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو نکال کر سب” شکاری” ہیں’وزیر اعلی کے پی تحقیقات کروائیں کس طرح منشیات بھیجی گئیں بنی گالہ میں منشیات کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے عمران خان” منشیات کا پاکستان” بنانا چاہتا ہے’ عمران خان الیکشن کے فیصلے کو غیر آئینی کہتے ہیں کیا یہ تصادم نہیں ؟اگر نواز شریف اور مریم نواز بات کریں تو کہتے اداروں سے تصادم کی بات ہے اگروہ کوئی غیر آئینی بات کر تے ہیں تو سپر یم کورٹ ایکشن لیں ‘ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس فرد جرم سامنے آئی تو ظلم کی انتہا ہے 1982سے ٹیکس ادا کررہاہے اس کے باوجود کیس بنایاگیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ظلم و انصافی پر بات کرے تو نواز شریف کو کہتے ہیں اداروں سے تصادم کر رہے ہیں لیکن عمران خان جو کچھ کہتے ہیں کوئی یہ تصادم نہیں ہوتا؟فرعون کیلئے موسی عائشہ گلالئی جیسی مثال ہے عمران خان بے عزت انسان ہے اس کے ہاتھوں کسی کی عزت نہیں ہے ‘عائشہ گلالئی عمران خان کے گھر سے ہی نکالی ہے وہ کہتی ہے بدکردار ٹولہ بنی گالہ میں موجود ہے ‘ 65/70سال کا آدمی 20/22سال کی لڑکی سے جو بات کر یں اسے گدھے پر بٹھاناچاہیے ‘ چار سال سے ہر شخص کی تلاشی کا مطالبہ کرنیوالا خود بھاگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا عائشہ گلا لئی نے بتایا ہے 67کروڑروپے کی منشیات منتقل کی گئیں اسلام آباد میں آنے والی گاڑیوں میں لائی گئیں وزیر اعلی کے پی تحقیقات کروائیں کس طرح منشیات بھیجی گئیں؟ بنی گالہ میں منشیات کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain