تازہ تر ین

عمران خان الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، توہین عدالت کے دونوں ممقدمات ختم

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دستخط شدہ معافی نامے جمع کرانے پر توہین عدالت کے دو کیسز ختم کردئیے۔جمعرات چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان کو الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے اور اسے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا الیکشن کمیشن کہنے پر 2 کیسز کا سامنا تھا۔الیکشن کمیشن کی طلبی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، ان کے ہمراہ جہانگیرترین، فواد چوہدری، شفقت محمود اور نعیم الحق بھی تھے، عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو حکم کی تعمیل نہ ہونے پر تشویش تھی، عمران خان کے وکیل نے مبینہ توہین آمیز درخواست واپس لے لی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کیلئے کردار ادا کیا۔ بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف کارروائی ختم کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے دونوں کیسز میں دستخط شدہ معافی نامے پیش کئے جسے 5 رکنی کمیشن نے تسلیم کرلیا۔ عمران خان نے 20 ستمبر کو کراچی ایئرپورٹ پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن قرار دیتے ہوئے بعض جملوں کہے تھے جو توہین آمیزی کے زمرے میں آتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے بابر اعوان کو عمران خان کے بیان کا متن پڑھنے کے لئے دیا جو وہ سماعت کے دوران پڑھنے سے گریزاں رہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا ہم یہ الفاظ پڑھ دیں، ہمیں شرم نہیں آتی جو الفاظ ہمارے خلاف استعمال کئے گئے وہ پڑھیں۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ میں آپ کو بھی وہ الفاظ پڑھنے نہیں دوں گا، اڈیالہ جیل میرا سسرال ہے، میں الفاظ نہیں پڑھتا آپ مجھے سسرال بھیج دیں۔ دوسری درخواست کے تمام الفاظ پر آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات معطل کر چکی ہے اس کے باوجود وہ اداروں کے احترام میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ کیا آپ کے موکل الیکشن کمیشن میں غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ ہم پہلے دو بار الیکشن کمیشن سے معافی مانگ چکے ہیں۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 9جنوری کو دی گئی نظرثانی درخواست واپس لیتے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جواب واپس لینے سے کیا توہین آمیز الفاظ بھی واپس ہوجاتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا تحریری معذرت نامہ پیش کریں، عمران خان کے دستخطوں کے ساتھ جواب جمع کرائیں۔ عمران خان نے کراچی میں الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی جسے الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا 20 ستمبر کے توہین عدالت کیس کا معاملہ ابھی باقی ہے، معافی نہ مانگی تو کارروائی ہوگی۔ جس پر عمران خان نے دوسرے کیس میں بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ جسے الیکشن کمیشن نے قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کیس ختم کر دیا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے دوران مسلسل عدم پیشی پر گزشتہ سماعت پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain