تازہ تر ین

ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے بارے افسوسناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں پتہ چلا کہ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی ڈگری کیلبری فونٹ میں لکھی گئی۔ کیلبری سیاہی 2007ءمیں آئی‘ ڈگری 2002ءکی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے عدالت کو بتایا کہ گریڈ 18تک کے 52افسران کی تعیناتیوںکا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مزید 40افسران کی تعیناتی کا جائزہ لینا باقی ہے۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز کی تبدیلی سے کام رکا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری کے معاملے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔ ڈی جی نیب لاہور میجر سلیم شہزاد کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں پر کمیٹی کو 2ماہ میں کام کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری طرف ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی جی شہزاد سلیم کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔
جعلی ڈگری

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain