اسلام آباد (اے این این) مریم نے دیکھا تو نیب گواہ نے نظریں نیچی کر لیں ،صدرہ منصور انگلیوں پر تسبیح پڑتی رہیں۔جمعرات کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پہنچنے کے کچھ دیر کے بعد مریم نواز کو بتایا گیا کہ اس مقدمے کی سرکاری گواہ سدرہ منصور بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں جب مریم نواز نے سرکاری گواہ کی طرف آنکھ بھر کے دیکھا تو سرکاری گواہ نے اپنی نظریں نیچی کرلیں۔ کچھ دیر کے بعد سدرہ منصور نے عدالتی اہلکار سے پانی مانگا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سرکاری گواہ کے اردگرد جمع ہوگئے۔ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور جتنی دیر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں اس وقت تک وہ انگلیوں پر تسبیح پڑھتی رہیں۔
