تازہ تر ین

دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ کا کارروائیوں کیلئے جدید طریقہ استعمال کرنیکا انکشاف

کراچی: انصار الشریعہ کے کارندوں نے دہشتگردی کی تربیت کیلئے نوٹس بنا رکھے تھے ،   نوٹس میں تنظیم کے پاس اسلحہ اور اس کے استعمال سے متعلق تفصیلات درج ہیں ۔ پچاس سے زائد پرچوں میں کیا کچھ لکھا گیا ، دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ کیسے چلتی تھی؟ تربیت اور منصوبہ بندی کیا ہوتی تھی؟ دہشتگردوں سے ملنے والی حساس معلومات  سامنے لے آیا ۔

تربیت یافتہ دہشتگردوں نے تخریب کاری کیلئے 50 سے زائد پرچوں کے نوٹس بنا رکھے تھے ۔ تنظیم کے پاس اسلحہ کیا کیا ہے، استعمال کیسے کرنا ہے اسکے فوائد کیا ہیں۔۔ سب درج ہے۔۔ دہشتگردوں کو آر پی جی، ایل ایم جی اور جی 3 چلانے کی ٹریننگ بھی دی گئی ۔ انصار الشریعہ کے دہشتگرد سراغ رساں کتوں سے بچنے کیلئے خوشبو کا استعمال کرتے رہے ۔

نوٹس میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر بھی درج ہیں ۔ انصار الشریعہ کے کارندے واردات کیلئے سڑک کا کونا منتخب کرتے تھے ۔ زخمی ہونے پر دہشتگردوں نے خصوصی ایمبولینس اور ڈاکٹر کا انتظام بھی کر رکھا تھا ۔ واردات کے مقام کی 2 بار ریکی ، کوڈ ورڈز کا استعمال ، مشن پورا ہونے کے بعد راستہ بدلنے ، ڈیجیٹل شناخت ساتھ نہ رکھنے اور شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain