تازہ تر ین

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں سرگرم تھیں لیکن عین موقع پر مبینہ طورپر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے مہلت مانگ لی، عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں بھی زیرغور آیا جس دوران کچھ رہنماو¿ں نے ان کی پارٹی میں شمولیت کی مخالفت تو کچھ نے حمایت بھی کی ، لیکن عمران خان چاہتے ہیں کہ اب معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے کیونکہ بات چیت شروع رہی اور معاملہ میڈیا کی زینت بھی بن چکا ہے اور اب اگر مزید تاخیر ہوئی تو خدشہ ہے کہ نفرت انگیز مہم شروع ہوجائے۔
معروف صحافی کا کہناتھاکہ ”یہ بات طے تھی کہ آج عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے ، مگر پھر کیا ہوا، رات گئے تک جاری رہنے والے تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں کچھ پارٹی رہنماو¿ں نے دلائل دے کر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قائل کرلیا کہ عامر لیاقت کو فی الحال پارٹی میں شامل نہ کیاجائے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق خود عمران خان، اسد عمر، عمران اسماعیل اور نعیم الحق نے عامر لیاقت کی شمولیت کی حمایت کی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، شیریں مزاری، علی زیدی، فیصل واڈااور عندلیب عباس نے شمولیت کی مخالفت کی“۔
ان کاکہناتھاکہ ” ہماری اطلاعات کے مطابق عمران خان کی آخر تک یہ خواہش رہی کہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرلیں کیونکہ انہیں یہ خدشہ تھا کہ اگر عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل نہ کیا گیا تو ان کے خلاف بھی نفرت انگیز مہم شروع کردی جائے گی اور اس خدشے کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورتی اجلاس میں بھی کیا اور عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت کے مخالف رہنماو¿ں نے عامر لیاقت کے وہ کلپ دکھائے جو سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ یہ سارا دن ہوتا رہا، جب کچھ صحافی گئے توان کے سامنے بھی تحریک انصاف کے کچھ رہنما عمران خان کو وہ کلپ دکھارہے تھے۔ عامر لیاقت کی شمولیت کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف تنقید کی زد میں آگئی اور کڑی تنقید کی گئی۔ اس کا سخت ردعمل سامنے آیا اور پی ٹی آئی کی اپنی سوشل میڈیا ٹیم جو کہ فرنٹ فٹ پر رہ کر تحریک انصاف کا دفاع کرتی ہے مگر اس سوشل میڈیا ٹیم نے بھی پارٹی کے دفاع سے انکار کردیا اور صاف کہہ دیا کہ اگر یہ صاحب پارٹی میں آئیں گے تو ان کے حوالے سے نہ کوئی ٹویٹ کریں گے اور اگر پارٹی پر ان کی شمولیت کے حوالے سے تنقید ہوگی ہم اس کا دفاع نہیں کریں گے“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain