تازہ تر ین

جاسوسی کے الزا م میں سویڈش شہری کو ایران نے پھٹے پر چڑھا د یا

تہران (خصوصی رپورٹ) ایران میں سویڈن کے رہائشی ایرانی ڈاکٹر کو اسرائیل کے لیے جاسوس کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو 30 جوہری اور فوجی سائنسدانوں کے پتے اسرائیلی اہلکاروں کو دینے کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں میں سے دو 2010 ءمیں بم حملوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ استغاثہ نے سزا پانے والے مجرم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر احمد رضا جلالی کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو ان الزامات میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ”یہ سزا نفیساتی تشدد، جعلی اعترافِ جرم اور واضح طور پر غیر منصفانہ مقدمے“ کے نتیجے میں دی گئی ہے۔تہران کے افسر استغاثہ عباس جعفری دولت آبادی نے عدلیہ کے اہلکاروں کو ایک اجلاس میں ‘مجرم’ کا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ اس نے فوجی اور جوہری منصوبوں پر کام کرنے والے 30 اہم افراد کے پتے اور کوائف اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو دیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain