تازہ تر ین

ضیا شاہد کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں :شہباز شریف

مجھے ذاتی طور پر روزنامہ خبریںکے 25 برس مکمل ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے اورمیں مسرت کے اس موقع پرروز نا مہ خبرےں کے مدےرمحترم ضےاءشاہد اور ان کی ٹےم کو مبارکباد پےش کرتا ہوں ،جنہوں کی شبانہ روز محنت،قابلیت اورمیدان صحافت میںپیشہ وارانہ مہارت کے باعث روزنامہ خبریںنے اخباری صنعت میں نمایاں مقام بنایا۔ میں سمجھتاہوں کہ روزنامہ خبرےں نے صحافتی دنےا مےں جو مقام حاصل کےا ہے وہ اخبار کے مدےران اور کارکنوں کی انتھک کوششوں اور محنت کا نتےجہ ہے ۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے مےں صحافت کے کردار کی اہمےت اور مقام کی نوعےت کسی وضاحت کی محتاج نہےں لےکن ےہ بات بھی اپنی جگہ حقےت ہے کہ صحافت کے کردار اور مقام کی اہمےت مےں اضافے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی اس تناسب سے بڑھیں ہےں ۔ مجھے امید ہے کہ روز نامہ ” خبریں“ آنے والے دنوں میں بھی عوام اور معاشرے کی ان تمام توقعات پر پورا اترے گا جو قومی تعمیرنو کے سفر میں کسی بھی معاشرے میں آزاد صحافت سے وابستہ سمجھی جاتی ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی پریس مجموعی طور پر اس کردار کو کماحقہ ادا کررہا ہے اور روز نامہ ” خبریں“ بھی اس محاذ پر کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ مےں روزنامہ خبرےں کی سلور جوبلی اور ضےاءشاہد کے صحافتی کارکردگی پر انہےں خراج تحسےن پےش کرتا ہوںاور روز نامہ خبریں کی مزیدترقی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔
شہباز شریف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain