Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانچ سو لاہوریئے اچانک ہسپتال داخل

    By Daily Khabrainنومبر 2, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    smog
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد‘ لاہور‘ فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھائے سموگ کے سائے نہ چھٹے‘ فضا آلودہ سے آلودہ ہونے لگی۔ 500 لاہوریئے ہسپتالوں میں جا پڑے۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ساہیوال کول پلانٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔ مرغیوں میں پھر برڈ فلو کا مرض پیدا ہوگیا۔ ہوٹلز میں بیمار جانوروں کا گوشت فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی سموگ کا راج برقرار رہا۔ لاہور‘ اوکاڑہ اور دیگر شہروں کے بعد اسلام آباد میں بھی آلودگی کے بادل چھا گئے۔ شہریوں کی آنکھوں کی آنکھوں میں جلن بڑھنے لگی جبکہ سانس لینا مشکل ہوگیا۔ لاہور میں 500 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سانس‘ پھیپھڑوں اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ دنوں میں 1200 سے زائد افراد ان بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں۔ ادھر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پنجاب حکومت کو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ فوری بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کول پلانٹ تھر‘ چولستان سمیت دیگر ریگستانی علاقوں میں لگائے جائیں۔ گزشتہ روز کمپنی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا پنجاب میں سموگ اور دھند کی اصل وجہ کوئلہ کے پاور پلانٹ ہیں جن کی وجہ سے مبتلا ہوچکی۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ ساہیوال اور ملحقہ علاقوں کے لوگ کوئلے کے دھوئیں سے مرے تو قتل کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ ہم نے ابتدا سے ہی کوئلے منصوبے نہ لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ یہ جرم ہے‘ ان منصوبوں کو لگانے والے حکمرانوں پر قتل کے مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ لاہور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ گجرات کی دس فیصد آبادی ان امراض میں مبتلا ہوچکی ہے۔ محکمہ زراعت کو کسانوں کو فصلوں کو آگ نہ لگانے کی تربیت دینے کا حکم دے دیا۔ محکمہ بلدیات نے چیف افسران کو کوڑا کرکٹ‘ فصلیں‘ بیگز‘ ٹائرز‘ ربڑ‘ لیدر جلانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے روزانہ بنیاد پر رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔ فضا میں آلودگی کی شرح 80 مائیکرو گرام فیصد کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے لیکن لاہور کے بعض علاقوں میں یہ 200 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ سموگ سے برائلر‘ مرغیوں پر برڈ فلو کا کا شدید حملہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی ہلاکت میں اضافہ جبکہ نرخ میں کمی ہوگئی۔ فیصل آباد ریجن سے چند منافع خوروں نے مرغی انتہائی سستے داموں خرید کر گوشت لاہور‘ اسلام آباد اور پشاور میں سپلائی کردیا۔ مرغیوں پر برڈ فلو کا حملے منوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ بڑے ہوٹلوں پر مردہ برائلر مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ریٹ کم کردیئے گئے۔ سموگ نے شہریوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی‘ فضا میں موجود زہریلے کیمیکلز نے گلے اور آنکھوں کے امراض کی صورت میں شہریوں پر بھی اپنے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔ طبی ماہرین نے عوام کو غیرضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.