Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیب قوانین میں سقم،بڑے ملزم بچ نکلتے ہیں : کالم نگاروں کا تجزیہ

    By Daily Khabrainنومبر 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مکرم خان نے کہا ہے کہ نیب کی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ احتساب کا ادارہ اپنے بارے پرانے تاثر کو ختم کر دینا چاہتا ہے۔ چیئرمین نیب کو بھارت کیطرز پر کام کرنا چاہیے جہاں سی بی آئی وزیر اعظم سمیت بڑے بڑے نامور افراد کی تحقیقات کرتی ہے سزائیں دلواتی ہے اور پیسہ بھی ریکور کرتی ہے۔ نیب کو ایک مو¿ثر ادارہ بنانے کی نئے چیئرمین کی کوشش خوش آئند ہے۔ نیب قوانین میں تبدیلی لانی ہے تو سب کو متفقہ طور پر لانی چاہیے۔ ہمارے قوانین میں سقم موجود ہیں جن کے باعث ملزمان بدلی ہو جاتے ہیں۔ آصف زرداری جیسے ملزم کو بھی بری کر دیا جاتا ہے۔ پنجاب اور خاص طور پر لاہور میں گندگی بڑھنے کے باعث آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جو لوگوں کی زندگیاں چھین رہا ہے۔ درختوں کو بے دریغ کٹائی، انڈسٹری کا فضلہ جلانا، کوڑا کرکٹ جلانا، خشک موسم اس کی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ آلودگی کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہے۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ آلودگی کے خاتمہ کیلئے جو فوری اقدام اٹھایا جا سکتا ہے اس سے عملدرآمد کیا جائے۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ نیب اپنے فعال ہونے کا تاثر دینے کیلئے تمام جماعتوں کے رہنماﺅں کے بند کیس کھول رہا ہے۔ نیب قوانین سب کیلئے برابر ہونے چاہئیں۔ یہاں یہ کیس کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور صرف الرام پر ہی دوسروں کو مجرم ثابت کیا جاتا ہے جو غلط وطیرہ ہے۔ نیب قوانین کی تبدیلی کیلئے تقریباً تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ اب اچانک پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہے کہ ہم اتفاق نہیں کرتے۔ پیپلزپارٹی نے اپنی ہی دی تجویز کو ججز اور جرنیلوں کا احتساب ہونا چاہیے کہ واپس لے لیا۔ احتساب سے کسی کو بھی بری الذمہ نہیں ہونا چاہیے۔ نیب کے نئے بل کو پبلک کیا جانا چاہیے۔ تاکہ اس پر عوام میں بحث ہو اور بہتری آئے کرپشن ہر ادارے میں موجود ہے لیکن محض الزام کے باعث کسی کو بے عزت کرنا مناسب نہیں ہاں کرپشن ثابت ہو جائے تو سخت سزا دی جائے۔ آلودگی کا معیار یہ ہے کہ 80 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے بڑھ جائے تو صحت کیلئے خطرناک ہوتی ہے اور لاہور میں اس وقت آلودگی 200 مائیکرو گرام تک جا پہنچی ہے۔ ہمارے ہاں حکومتوں کی ترجیحات ہی اور ہیں آلودگی ان کی ترجیح میں شامل ہی نہیں ہوتی۔ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جاتی ہے جو آلودگی کو کم کرتے ہیں۔ معروف صحافی خالد چودھری نے کہا کہ نیب کو اچانک چودھری برادران کے کیسز یاد آ گئے ہیں۔ حنیف عباسی کا کیس کیوں نہیں کھولا جاتا اس طرح کے بے شمار کیسز میں جواب بھی بند ہیں۔ کیا نیب ایک دم سے ٹھیک ہو گیا ہے۔ ن لیگ کا نیب پر اب بھی اثر ورسوخ قائم ہے۔ شرجیل کو گرفتار کیا جاتا ہے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت لے لی جاتی ہے جو احتساب عدالت کا اختیار ہی نہیں ہے۔ یہ نیب کی خوفناک مثالیں ہیں جو وہ قائم کر رہا ہے۔ صوبوں کو تفریق کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب اپنے عمل سے بتائیں کہ سب کے ساتھ یکساں قوانین کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ 47 ءسے آج تک صرف سیاستدانوں کا ہی احتساب ہوا ہے کیا عدلیہ میں کوئی جج کرپٹ نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے آج تک کتنے ججز کو سزا دی ہے۔ لاہور باغوں کا شہر تھا سڑکیں، بلڈنگز، کوئلے کے پلانٹس لگا کر پوری آب وہوا کو تباہ کر دیا گیا۔ چین نے بیماریاں پھیلنے کے باعث جو کوئلے کے پلانٹ بند کر دیئے وہ ہمارے خادم اعلیٰ خرید کر لے آئے اور ذرخیز ترین زمینوں پر گاڑھ دیئے کہ لوگوں میں بیماریاں پھیلاﺅ جہاں جنگلات کا راتوں رات صفایا کر دیا جاتا ہے یہ وہاں آلوگی کیوں نہ بڑھے گی۔ سینئر تجزیہ کار جنرل (ر) زاہد مبشر نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب نے ابتدا اچھی کی ہے۔ چودھری برادران، علیم خان کے کیسز کھول دینے سے اس تاثر کی نفی ہوئی کہ احتساب صرف شریف خاندان کا ہو رہا ہے۔ نیب اگر کرپشن پر قابو پانے میں کامیاب ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔ نیب کو ہرگز یہ تاثر نہیں دینا چاہیے کہ اس کا رویہ طاقتور اور کمزور سے مختلف ہے۔ ہمارے یہاں کلچر ہے کہ طاقتور قابو میں آ جائے تو قانون تک بدل دیئے جاتے ہیں۔ اب نیب قوانین بدلنے کی بات ہو رہی ہے تو جن کو پہلے قوانین کے تحت سزا دی گئی وہ کہاں فریاد کریں۔ احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے پرویز مشرف نے بھی اگر غلط کام کیا ہے تو اسے سزا دینی چاہیے۔ تاہم اسے یہ حکمران کیسے سزا دے سکتے ہیں جو خود اربوں کی لوٹ مار میں ملوث ہیں ان میں تو اخلاقی جرا¿ت ہی نہیں ہو سکتی کہ کسی کو سزا دے سکیں۔ غلط الزام لگانے والوں کو بھی پکڑا جانا چاہیے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں آلودگی کب کی خطرناک حدیں پار کر چکی ہے۔ درخت لگانے نہیں دیئے جاتے صرف کاٹے جاتے ہیں آلودگی کا خاتمہ حکمران طبقہ کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.