تازہ تر ین

نیب مک مکا کے بجائے کرپٹ افراد کو پکٹرکر مقدمات بنائے

کرچی (آئی این پی)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بجائے عوام کی حکومت ہوگی نیب مک مکاہ کی بجائے کرپٹ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کرے، نوازشریف اپنے خاندان کا وزیراعظم بننے اور سندھ کو زرداری کے حوالے نہ کرتے تو آج سندھ مختلف ہوتا عوام صوبے کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔سندھ میں کرپشن دہشت گردی غلط مردم شماری صوبے کی تقسیم اور سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف محبت سندھ مارچ کیا گیا ۔مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرینگے سندھ میں کرپشن اور ذوالفقارآباد اور سندھ کے عوام کے خلاف کسی سازش قبول کو نہیں کرینگے ۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مقابلے کے لیے تیار ہیں امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے ۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نواز شریف اپنے خاندان کے وزیر اعظم بننے اور ہماری قسمت زرداری اور الطاف حسین کے حوالے کرنے کی بجائے سندھ کی عوام سے اپنا رابطہ بناتے تو یہ حالات نہ ہوتے نیب کرپٹ لوگوں کو مک مکاہ کی بجائے گرفتارکرکے مقدمات قائم کرے ۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ٓاج کل کے راجہ دہروں شرجیل انعام میمن انور مجید کے لیے تو آصفہ اور بلاول کا روز ٹویٹ ہوتا ہے لیکن سندھ کے مظلوموں کے لیے تو نہیں ۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اس شہر اور صوبے سے سب بھاگ سکتے ہیں لیکن ایاز لطیف پلیجو اخری دم تک یہی رہیگا سندھی سی پیک پر کسی بھی سودے بازی کو قبول نہیں کرینگے ۔آیاز لطیف پلیجو نے کہاکہ میں کرپشن دہشت گردی اغوا برائے تاوان غلط مردم شماری صوبے کی تقسیم سمیت دیگر معاملات پر سندھ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain