تازہ تر ین

گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا بنے گا یا نہیں، دیکھئے دلچسپ خبر

میانوالی (نمائندہ خبریں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کریں گی تاکہ پاکستان کی 70فیصد ینگ پاپولیشن آگے بڑھ سکے ملک میں اسپورٹ گراونڈ بنائیں گے تاکہ ینگ ٹیلنٹ آگے آئے اور ملک کا نام روشن کریں میانوالی میں ایک کوالٹی ہسپتال اور اس کے ساتھ میڈیکل کالج بنائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں 5ویں کانوویکشن کی موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ طلباءجب اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دنیا میں جائیں تو انہیں اپنی شناخت نہیں بھولنی چاہیے کیونکہ آج کل پاکستانیوں میں احساس کم تری ہے کہ وہ مغرب سے پیچھے ہیں لیکن دوسروں کے فیشن کو اپنانے کا مطلب آپ دوسرے کلچر کے غلام بننے جارہے ہیں عمران خان نے کہا کہ بڑا آدمی بننے کے لئے انسان کو بڑے بڑے خواب دیکھنے چائیے کیونکہ کے قائد اعظم نے بھی پاکستان بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن جو آدمی صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کا بڑا خواب دیکھتا ہے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا لوگوں کی بہتری اور انسانیت کے لئے بڑے خواب دیکھنے چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70فیصد لوگ 35سال کی عمر سے کم ہے جس کا مطلب کے یہاں پر ینگ پاپولیشن ہے لیکن یہاں پر بد قسمتی سے ینگ پاپولیشن کو آگے بڑھنے کے لئے بہتر تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی تحریک انصاف اقتدار میں آکر تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کرے گی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں اسپورٹس گرا¶نڈ بنائے گی تاکہ ینگ ٹیلنٹ آگے آسکے میانوالی میں ہم نے جگہ دیکھ لی ہے جلد یہاں پر کوالٹی ہسپتال بنائے گے جس کے ساتھ میڈیکل کالج بھی منسلک ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہر بڑا کام کرنے سے پہلے انسان خواب دیکھتا ہے اورجب بھی آپ نیاکام کریں گے لوگ آپ کو پاگل کہیں گے ،میرا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن میں جب بھی کسی مقصد کے جاتا ہوں کشتیاں جلا کر جاتا ہوں،عمران خان کا کہناتھا کہ آپ دنیامیں کہیں بھی جائیں اپنے ملک کو نہ بھولیں،دنیا سے پیچھے رہنے کی وجہ سے عوام کنفیوژن کاشکارہیں لیکن کبھی اپنی شناخت کونہیں بھولناچاہئے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے عوام مغربی ثقافت سے متاثرنظرآتے ہیںجس سے چھٹکارہ کیلئے نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ بہت ضروری ہے کیو نکہ علامہ اقبال ہی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے مغرب کی کامیابی کی وجوہات جواب شکوہ میں بتائیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain