تازہ تر ین

بالآخر وزیر اعظم نے اھم شخصیات بارے بڑا فیصلہ دیدیا

اسلام آباد ( قسور کلاسرا) اسلام آباد میں واقع پاکستا ن کے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی پریکٹس کا انکشاف۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارلحکومت اور ملحقہ اضلاع کے عوام کیلئے علاج ومعالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم پمز ہسپتال میں خلاف قانون پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کو فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعظم نے پرائیویٹ پریکٹس سے مریضوں سے خلاف قانون کروڑوں روپے وصول کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کے خلاف ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ بیت المال سے پمز کے مریضوں کوملنے والی امداد بھی پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی جیب میں چلی گئی۔وزیراعظم کے دفتر سے سیکٹری کیڈ کو ارسال کیے گے ایک مراسلے اس بات کی نشاندھی کی گی کہ پمزکے وائس چانسلر اور ایڈمنسٹریٹر نے خلاف قانون نے ڈاکٹروں کو سرکاری ہسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی اجازت دی۔ مراسلہ کے مطابق گذشتہ دوسالوں کے دوران مریضوں سے پرائیویٹ پریکٹس کے دوران کروڑوں روپے فیس وصول کرنے والے ڈاکٹرز پمز کے سرکاری ڈاکٹروں اور سٹاف کو نقد رقم کی صورت میں ادائیگیاں کرتے رہے۔ خبریںکے پاس موجود وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے وزارت کیڈ کو لکھے گئے خط کی کاپی کی مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پمز ہسپتال کو خلاف قانون پرائیویٹ پریکٹس کیلئے استعمال کرنے والے اور مریضوں سے بھاری فیس وصول کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گریڈ 20کے کارڈیک سرجن پروفیسرفرید اللہ، گریڈ 20 کے کارڈیالوجسٹ ڈٓاکٹر اخترعلی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ماہ رخ، میڈیکل آفیسر ڈٓاکٹر محمد فیصل سمیت متعلقہ سٹاف کا کنٹریکٹ جون 2015میں ختم ہوگیا تھا تاہم حیران کن طور پر وی سی ڈاکٹر جاوید اکرم اور ایڈمنسٹریٹر نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر خلاف قانون ڈاکٹروں کو پمز ہسپتال نجی پریکٹس کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی۔ زرایع کے مطابق گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر حیدرزمان سمیت کچھ اور ڈاکٹر ز بھی نجی پریکٹس کے ذریعے پمز ہسپتال کی مشینری اور عمارت کا استعمال کرکے عوام سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ صبح کے اوقات میں ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں کو شام کے اوقات میں ہسپتال آنے پر قائل کیا جاتا تاکہ غریب مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت سے محروم کرکے چیک اپ فیس کے نام پر ہزاروں روپے فیس وصول کی جاسکے۔ زرایع کے مطابق وائس چانسلر اور ایڈمنسٹریٹر پمز کی ملی بھگت سے غریب عوام کو لوٹنے کاسلسلہ دوسال سے جاری ہے۔حبریں نے موقف لینے کیلیے وی سی پمز کو فون کیا تو انھوں نے کہا کے ڈاکٹرز کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے ۔۔ رپورٹ کےمطابق پمز ہسپتال میں منظم منصوبے سے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرکے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ پمز انتظامیہ اور سینئر ڈاکٹروں کو خوش رکھنے کیلئے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر نقد رقوم تقسیم کرتے رہے تاکہ پمز انتظامیہ کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ پمز میں ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس کےذریعے عوام سے بھاری رقوم بٹورنے کی اجازت وائس چانسلر اور ایڈمنسٹریٹر نے دی۔زرایع کےمطابق وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم وفاقی وزیر اور جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم کے بھائی ہے۔ زرایع نے دعوی کیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے وزارت کیڈ کے افسران اور انکوائری آفیسر ڈٓکٹر جمال یوسف کو پیغام بھجوایا کہ پمز ہسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا تاہم کسی دوسرے سورس سے اس بات تسدیق نہ ھو سکی۔۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وی سی پمزاور ایڈمسنٹریٹر ڈاکٹر الطاف سمیت تمام بااثر ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی اے کو بلاامتیار کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پمز کی انتظامیہ نے 1988 کے رولز کی غلط تشریح کے ذریعے سرکاری ہسپتال کا غلط استعمال، سرکاری وسائل کا ضیاع اور مخصوص ڈاکٹروں کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچایا گیا۔ پمز ہسپتال میں کسی صورت پرائیویٹ سٹٓاف کو ریگولرائز نہیں کیا جاسکتا۔ پمز میں نجی پریکٹس کے ذریعے خلاف قانون اقدام اور عوام کے حقوق کی نفی کی گئی ہے۔ عوام کو مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ایڈمنسٹریٹر پمز اور دیگر سیینئر سٹاف اپنا حصہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔ پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈٓاکٹر اپنے مرضی سے چیک اپ فیس میں اضافہ کرتے رہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پمز ہسپتال کا فوری طور پر آڈیٹرجنرل سے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔ آڈٹ افسران کو مریضوں سے وصول کے کئے کروڑوں روپے اور سرکاری افسران کو ادائیگیوں کو بھی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی سیکرٹری وزارت کیڈ کو وزیراعظم نے ہدایت کی گئی ہے کہ نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں سے وصولی کی جائے اور پمز کے وی سی ڈاکٹر جاوید اکرم سمیت جو بھی ڈٓاکٹر اور افسران ملوث ہوں انکے خلاف بھی ایف آئی اے کرے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain