تازہ تر ین

ایک ارب 24 کروڑ سیکنڈل ،تہلکہ خیز انکشافات نے مقتدر حلقوں میں کھلبلی مچادی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حدیبیہ پیپرز ملزم کیس نے17 سال بعد بھی شریف خاندان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ جب ایک ارب24کروڑ روپے مالیت کے سکینڈل میں اس وقت کے آمر پرویز مشرف کے تحت نیب نے مقدمہ قائم کیا تھا۔ اب پیر کو سپریم کورٹ کا تین
باقی صفحہ4بقیہ نمبر19رکنی بینچ اس مقدمے میں تین سال قبل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی سماعت کر ے گا۔ اصل ریفرنس مارچ2000ءمیں احتساب عدالت کے روبرو نواز اور شہباز شریف کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔دیگر ملزمان میں مریم، حسین نواز ، حمزہ شہباز، عباس شریف مرحوم اور ان کی اہلیہ صبیحہ شامل تھے۔ تاہم دسمبر2000ءمیں شریف برادران کے جلا وطن ہونے کے بعد ریفرنس التواء میں ڈال دیا گیا ۔2011ءمیں مدعا علیہان نے ریفرنس نمٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسی سال اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ کی راولپنڈی بینچ نے احتساب عدالت کو مقدمے میں مزید کارروائی سے روک دیا۔ تاہم معاملے کی دوبارہ تحقیقات ہوئی اور نیب کی اہلیت پر منقسم فیصلہ آیا۔ معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا گیا جنہوں نے جواب میں اسے حتمی فیصلے کے لئے ریفری جج کے حوالے کر دیا۔ مئی2014ءمیں ریفری جج نے مقدمہ نمٹادیا‘ اور اس وقت نیب نے عدالت عظمیٰ میں فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ شریف خاندان کو تفتیش میں شامل ہوکر اپنے اثاثوں کو ثابت کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔ رواں سال20ستمبر کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا اور دعویٰ کیا کہ6رکنی جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں تازہ شہادتیں سامنے آئی ہیں۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر ڈار نے شریف خاندان کے خلاف آئینی درخاست دائر کی۔ رواں سال کے شروع میں نیب نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ شیخ رشید احمد کی پٹیشن کی سماعت کے دوران اس کیس کو کھولنے کی استدعا کی جائے گی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ شیخ رشید احمد نے21جولائی کو پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے دوران درخواست جمع کرائی ۔ نیب نے آگاہ کیا تھا کہ وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے کے لئے سات دنوں میں جواب جمع کرائے گا۔ 2000ءمیں نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں دو ریفرنسز دائر کئے تھے۔ ابتدائی ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد کیا گیا تھا لیکن شریف برادران کو مورد الزام ٹھہرانے کے ان کے اعترافی بیان کے بعد حتمی ریفرنس سے ان کا نام خارج کردیا گیا ہے۔ حدیبیہ پیپرز ملز کیس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain