تازہ تر ین

افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ کیپٹن سمیت 2فوجی شہید 4زخمی جوابی کاروائی 10حملہ آور ہلاک

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستان پر حملہ کر دیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 سے 10 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سےشدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم جام شہادت نوش کر گئے اور چار اہلکار زخمی ہیں۔ پاک فوج نے اس حملے کا موثر جواب دیا اور 8 سے 10 دہشتگروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور کچھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی شہدت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کی پنے علاقے میں کوئی رٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے افعانستان سے ایسے حملے ہو رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سرحدکے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے،افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ آج مزید 2 جوانوں نے جا م شہادت نوش کیا، سرحدپرافغان سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت پاکستان اداکررہاہے، پاکستان نے ا پنے حصے کاکام مکمل کرلیا،پاک فوج نے تمام علاقے کلیئرکرالیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ پاکستان نے سرحدکے سا تھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا،کراسنگ پوائنٹس بنائے،افغانستان کی طرف تمام فریقین کومزیدکوششیں کرنیکی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain