تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے بھی نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے سابق وزیراعظم نواز شریف کی 3نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی 3نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی سابق وزیراعظم کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات برقرار رکھے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ پاناما فیصلے پر نظرثانی کا آپشن حاصل کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ رجسٹرار آفس کے درخواست پر لگائے جانے والے اعتراضات سنیں۔تاہم آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کے بعد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی اپیل مسترد کردی۔اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی تینوں نیب ریفرنسزیکجا کرنے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی مسترد کردی تھی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain