Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حافظ آباد میں میدان سج گیا ، کپتان کا اہم خطاب

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان 24نومبر (آج) سہ پہر 3بجے حافظ آباد میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں شرکت کےلئے لاہور سمیت سینٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی کارکنوںکے قافلے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ سے ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی حافظ آباد کےلئے دن 10بجے نکلے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر آنے والا دن ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے جبکہ نورا لیگ کے حواری سب اچھا کی بانسری بجانے میں لگے ہوئے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی اداروں کو تصادم کی راہ پر ڈالنے کی ہر کوشش میں ناکام ہوگی، تمام تر سازشوں کے باوجود سب ایک ایک کرکے سب کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں کے طویل سلسلے کے بعد بالآخر کٹھ پتلی حکومت کو ہتھیار ڈالنا پڑ رہے ہیں،اسحاق ڈارچھٹی کا ڈرامہ رچا کر ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،اس کو چھٹی دیکر کیا مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ملک کو ایک ایسا وزیر خزانہ ملا جس کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،ایک ایسا شخص جس نے لوٹی گئی دولت کا حساب دینا ہے، جس کی اہلیہ اور بچوں تک کو بھی جائیدادیں فروخت کرنے سے روک دیا گیا، حکومت اس کے گناہوں کا بوجھ کیوں اٹھائے پھرتی رہی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی بیمار اسحاق ڈار اور نواز لیگ کے درباریوں سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کے پاس عدالتوں اور عوام کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں،3ماہ کی چھٹی تو رسمی کارروائی ہے، اسحاق ڈار 3سال بھی وطن واپس آنے کو تیار نہیں ہونگے،ان کو لانے کیلئے ”خصوصی“ اہتمام کرنا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ احتساب قانون کو مسخ کرنے کی کوششوں کا واحد مقصد شریف خاندان سمیت کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دینا ہے لیکن پی ٹی آئی ہر محاذ پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ملک میں عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.