لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئین پاکستان کے تحت جنگ یا بیرونی جارحیت کی صورت میں ایمرجنسی
نافذ کی جاسکتی ہے اور اسی طرح کسی صوبے میں داخلی بدامنی بھی ایمرجنسی کا باعث بن سکتی ہے، جس کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد ضروری قرار دی گئی ہے تاہم آرٹیکل 232 کے تحت صدرمملکت بھی ایمرجنسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 232 میں قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا طریقہ کار واضح ہے، جس کے تحت جنگ یا بیرونی جارحیت کی صورت میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے، صوبے کے قابو سے باہر داخلی بدامنی بھی ایمرجنسی کی بنیاد بن سکتی ہے تاہم داخلی بدامنی پر ایمرجنسی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد ضروری قرار دی گئی ہے لیکن صدر مملکت بھی ایمرجنسی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ صدرمملکت کے ایمرجنسی کے اعلان کو 10 روز میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کرنا لازم ہے، ایمرجنسی کے اعلان کے 30 روز میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے، پارلیمنٹ سے مطلوبہ منظوری نہ ملے تو ایمرجنسی دو ماہ بعد ختم ہو جاتی ہے اور پارلیمنٹ ایمرجنسی کے دوران خصوصی اختیارات کے تحت قانون سازی کر سکتی ہے۔آئین کے تحت ایمرجنسی میں بعض صوبائی انتظامی اختیارات وفاق یا گورنر استعمال کر سکتے ہیں اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو انتظامی ہدایات جاری کر سکتی ہے، متصادم صوبائی قانون پر ایمرجنسی کے تحت بنائے گئے وفاقی قانون کو فوقیت حاصل ہوتی ہے۔خصوصی اختیار کے تحت بنائے گئے بعض وفاقی قوانین ایمرجنسی کے 6 ماہ بعد غیر مثر تصور ہوتے ہیں تاہم ایمرجنسی کے دوران قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال تک توسیع کی جا سکتی ہے، قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع ایمرجنسی کے خاتمے کے 6 ماہ بعد تک جاری نہیں رہ سکتی۔وفاقی حکومت ایمرجنسی کے دوران متعلقہ ہائی کورٹ کے اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتی۔ایمرجنسی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے آئین پاکستان کا آرٹیکل 233 موجود ہے، ایمرجنسی کے نفاذ اور تسلسل پر پارلیمانی نگرانی آئینی تقاضا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 234 صوبے میں آئینی مشینری کی ناکامی پر خصوصی انتظام سے متعلق ہے، صوبائی حکومت آئین کے مطابق نہ چل سکے تو آرٹیکل 234 کے تحت کارروائی ممکن ہے، جس کے لیے گورنر کی رپورٹ پر صدر مملکت صوبے میں خصوصی آئینی اعلان جاری کر سکتے ہیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ الگ الگ قراردادیں منظور کریں تو اعلان جاری کرنا لازم ہوتا ہے، صدر مملکت صوبائی حکومت کے تمام یا بعض اختیارات سنبھال سکتے ہیں اور گورنر کو صدر کی جانب سے صوبائی اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے۔آئین کے تحت صوبائی اسمبلی کے اختیارات براہ راست صدر اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے، صوبائی اسمبلی کے اختیارات پارلیمنٹ یا اس کی اتھارٹی کے تحت استعمال ہو سکتے ہیں، پارلیمنٹ کو صوبائی اسمبلی کے دائرہ اختیار کے معاملات پر قانون سازی کا اختیار دیا جا سکتا ہے اور صوبائی اداروں اور اتھارٹیز کے بعض اختیارات بھی خصوصی انتظام میں شامل ہو سکتے ہیں۔آئین پاکستان کا آرٹیکل 234 کا اعلان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش کرنا لازم ہے، مشترکہ اجلاس سے منظوری نہ ملے تو اعلان 2 ماہ بعد ختم ہو جاتا ہے، پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس کی قرارداد سے اعلان میں مزید توسیع کر سکتی ہے، آرٹیکل 234 کے تحت ہر توسیع زیادہ سے زیادہ 2 ماہ کے لیے کی جا سکتی ہے، صوبے میں خصوصی آئینی انتظام نیا گورنر راج کسی صورت 6 ماہ سے زیادہ برقرار نہیں رہ سکتا، قومی اسمبلی تحلیل ہو تو آرٹیکل 234 میں الگ آئینی طریقہ کار موجود ہے۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
