تازہ تر ین

گرل فرینڈ کا قتل، اپیل کورٹ نے پیسٹوریئس کی سزا بڑھا دی

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ایتھلیٹ ا?سکر پیسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کو اپنے گھر میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں 6 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم استغاثہ کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ انھیں دی جانے والی سزا جرم سے کہیں کم ہے، اس لیے سزا میں اضافہ کیا جائے۔ ا?ج جمعے کے روز سپریم کورٹ کے اپیل بنچ نے سابقہ سزا کو حیرت انگیز حد تک نرم قرار دیتے ہوئے پیسٹوریئس کی سزا بڑھا کر ساڑھے تیرہ برس کر دی ہے۔ پیسٹوریئس کو 2013ء میں اپنی گرل فرینڈ سٹین کیمپ کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ پیسٹوریئس کو شروع میں میں غیر ارادی قتل کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم دسمبر 2015ءمیں یہ سزا 6 برس کر دی گئی تھی۔
مقتولہ سٹین کیمپ کے اہلخانہ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی افریقا میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے پیسٹوریئس کو اس سے قبل دی جانے والی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ سزا میں تبدیلی کے فیصلے کے موقع پر پیسٹوریئس عدالت میں موجود نہیں تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain