Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف پھر معافی کے عوض سیاست چھوڑنے کا پیغام بھجوا رہے ہیں : طاہر القادری

    By Daily Khabrainنومبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    tahir ul qadri
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(وقائع نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ فوج سے معاہدہ پر اسلام آباد اور لوگوں کا امن بحال ہوا جس پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے،حکومت اپنی بدنیتی اور خیانت کی وجہ سے اس معاملے کو الجھانا،ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتی تھی مگر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکی،جو حکومت پارلیمنٹ میں مسائل حل نہیں کر سکتی ، اپنے شہریوں سے مذاکرات نہیں کر سکتی، گھروں سے نہیں نکل سکتی اسے پاکستان کی مزید بے عزتی کرنے کا کوئی حق نہیں،اسمبلیاں تحلیل کر کے گھر چلی جائے۔ان خےالا ت کااظہارانہوںنے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ طاہر القادری نے کہا کہ حکمران خاندان کی رسوائی 2014 ءکے دھرنے کا منطقی نتیجہ ہے۔ حکمران سر اٹھا کر تو کیا سر چھپا کر بھی گھروں سے نکلنے کے قابل نہیں رہے۔ نواز شریف کے چہرے پر جعلی اور مصنوعی جرا¿ت ہے۔ خبر دے رہا ہوں وہ درپردہ معافی کیلئے پیغامات اور بندے بھجوارہے ہیں اور یہ لکھ کر بھی دینے کیلئے تیار ہیں کہ معافی کے عوض خاندان کا کوئی بچہ بھی سیاست میں نہیں آئے گا ۔لاہور ایئرپورٹ پر سربراہ عوامی تحریک کا کارکنوں، رہنماﺅں نے پرتپاک استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،گو نظام گو اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ان ظالموں نے رات کے اندھیرے میں چوری چھپے عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کیا۔ ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنے والی حکومت کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔7Bاور 7C کو سب سے پہلے میں نے اپنے انٹرویوز میں نمایاں کیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے ان ظالموں نے اہم انتخابی قوانین کو حذف اور ایمان کی اساس پر حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان یا انگلینڈ میں جہاں رہتے ہیں وہاں کی گلی اور بازار میں بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ میں نے اتنا کسی برسراقتدار خاندان کو ذلیل و رسوا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کے اندر سے جرا¿ت، ہمت اور حمیت اسی روز ختم ہو گئی تھی جس دن انہوں نے ماڈل ٹاﺅن میں 100 لوگوں کو گولیاں ماری تھیںاور انسانیت کاقتل عام کیا تھا۔ ان کی تباہی اور بربادی کی ابتداءسانحہ ماڈل ٹاﺅن سے ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی وجہ سے اللہ نے ان کی پکڑ کی ،پاناما لیکس پر ان کا مواخذہ ہوا ،ان کی ڈاکہ زنی پکڑی گئی ،بچہ بچہ رسوا ہوا ،ان کا عبرتناک انجام اللہ کے ہاں لکھا جا چکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر انشاءاللہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر فیصلہ آنے ہی والا ہے ،اس رپورٹ کے پبلک ہوتے ہی اصل قاتل اور گھناﺅنے چہرے قوم کے سامنے آجائیں گے۔ ہم سوائے قصاص کے اور کچھ نہیں مانگ رہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ 30 نومبر کو مینار پاکستان پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہو گی اورپورے ملک سے عاشقان رسول جوق در جوق شریک ہونگے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل

      پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.